متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 37832
جواب نمبر: 3783201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 553-468/B=4/1433 اس سے اشارہ اس بات کی طرف معلوم ہوتا ہے کہ آئندہ اس کنواری لڑکی کو حج کی دولت نصیب ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
بروزز
ہفتہ31/اکتوبر2009 کو صبح فجر کے بعد میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے اسٹول (جلاب)
سے چھوٹی چھوٹی چھپکلیاں نکلیں اور بڑی ہوکر اچھل کر بھاگ گئیں، پھر دیکھا کہ میں
اپنی بیٹی فاطمہ کو یہاں (یعنی اپنی سسرال میں جہاں میں رہتی ہوں)چھوڑ کر اپنی امی
کے یہاں جارہی ہوں ایک رات کے لیے۔ مجھے رونا آیا اورمیں نے اپنے میاں سے کہا کہ
اس کو بھی لے چلیں اور میں اپنی بیٹی کی فراک دیکھ رہی تھی مگر سب گڈ مڈ ہو رہی تھیں۔
آپ سے درخواست ہے کہ اس خواب کی تعبیر مجھے بتادیں۔
مفتی صاحب میں نے آپ سے ایک خواب کی تعبیر پوچھی تھی۔ میری بہن نے خواب دیکھا ہے آپ اسی کی زبانی سنیے: میں نے دیکھا ایک ریگستان ہوتا ہے آس پاس درخت ہوتے ہیں۔ میں نے دیکھا کہ ایک گھوڑا جس کا رنگ بادامی تھا اس پر ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سوار تھے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سوار ہوتے ہوئے نہیں دیکھا نہ ہی میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک دیکھا، بس صرف ذہن میں آیا کہ وہ سوار ہیں اور آچانک گر جاتے ہیں۔ گرتے ہوئے نہیں دیکھا بس صرف ذہن میں آیا کہ وہ گر گئے ہیں۔ اچانک ایک بادامی رنگ کا گھوڑا آتا ہے اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو منھ کے ذریعہ چھیڑتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیٹھ پر اپنا منھ مارتا ہے ۔ جس گھوڑے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوار تھے وہ خاموش ایک طرف کھڑا ہوا ہوتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کی حالت میں ہوتے ہیں لیکن سجدہ نہیں کررہے ہوتے بس میرے ذہن میں آیا کہ آپ کا چہرہ انور ڈھکا ہوا ہوتا ہے جیسے سجدے کی حالت میں۔ مجھے صرف آپ کی پیٹھ مبارک نظر آئی،اس کے چند لمحے کے بعد اسی رنگ کا ایک اور گھوڑا آتا ہے وہ اس گھوڑے کو جو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو چھیڑ رہا تھا الگ کرتا ہے اس کے بعد حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نظر نہیں آئے اور جس پر آپ سوار تھے وہ گھوڑا نظر نہیں آیا۔ یہ دونوں ایک طرف ہوکر منھ کے ذریعے لڑتے ہیں۔ چند لمحے کے بعد ایک اور گھوڑا جو کہ سفید رنگ کا ہوتاہے وہ بھی آتا ہے اور اس گھوڑے کے ساتھ جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس گھوڑے کو دور کیا تھا اس کا ساتھ دیتا ہے یعنی دو مل کر ایک کا مقابلہ کرتے ہیں۔ میرے ذہن میں آیا کہ جب دو مل گئے تو ضرور فتح ہوگی۔ میں نے اس کے بعد اپنی بہن کو سارا خواب اسی طرح سنایا اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔
2585 مناظرمیں کافی دنوں سے ایک خواب دیکھ رہی ہوں کہ میری دوسری شادی ہو رہی ہے۔ اور میں بہت زیادہ رو رہی ہوں۔ اور جس سے ہو رہی ہے اس کو میں نہیں جانتی کون ہے۔ پہلی شادی سے خوش نہیں تھی لیکن ابھی اولاد ہونے کے بعد سب کچھ ٹھیک ہے لیکن اس خواب سے میں بہت پریشان ہوں۔ برائے کرم جواب دے کر رہنمائی فرماویں۔
2197 مناظر