• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 53851

    عنوان: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام

    سوال: میری دکان فوٹو اسٹیٹ کی ہے اور ہمارا علاقے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب عورتوں کو حکومت کی طرف سے ہر تین ماہ بعد وظیفہ بزریعہ ڈیبٹ کارڈ دیا جاتا ہے ہمارے شہر میں کونکہ اے ٹی آیم مشین نہیں ہے اس لئیے ہم ان عورتوں سے ان کے ڈیبٹ کارڈ لے کر ملتان شہر سے پیسے نکلوا کر آتے ہیں ا ور ان کی رقم سے 200 سو روپے کٹوتی کر لیتے ہیں اور ملتان کا فاصلہ 150کلو میٹر ہے کیا یہ کام جائز ہے کل 3500 اے ٹی آیم سے نکلواتے ہیں اور 200 کٹو تی کے بعد 3300 واپس دیتے ہیں

    جواب نمبر: 53851

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1162-383/L=9/1435-U اگر آپ شروع میں ہی ان عورتوں سے طے کرلیں کہ میں اجرت کے طور پر ہرایک سے ۲۰۰/ روپے لوں گا تو پھر لینے کی اجازت ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند