• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 164471

    عنوان: بخاری شریف كی بہترین شرح كونسی ہے؟

    سوال: حضرت بخاری شریف کی سب سے بہترین کتابیں کونسی ہیں؟

    جواب نمبر: 164471

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1396-1205/D=12/1439

    عربی کی مشہور شرح فتح الباری حافظ ابن حجر رحمة اللہ علیہ کی، عمدة القاری علامہ بدر الدین عینی رحمة اللہ علیہ کی، فیض الباری علامہ انور شاہ کشمیری رحمة اللہ علیہ کی ہے، اور اردو کی مشہور اور بہترین شرح تحفة القاری حضرت مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری دامت برکاتہم کی، ایضاح البخاری افادات حضرت مولانا فخرالدین صاحب رحمة اللہ علیہ ہے، جس کے مرتب حضرت مولانا ریاست علی صاحب بجنوری رحمة اللہ علیہ ہیں، اور کشف الباری حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب رحمة اللہ علیہ کی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند