• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 37208

    عنوان: تعبیر

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ ایک کمرہ ہوتاہے ،اس میں میری بڑی بہن اور ان کا بیٹااور بیٹی ہوتی ہے اور میرے ساتھ بچی (خیال میں میری بچی ہوتی ہے جب کہ ابھی میری شادی نہیں ہوئی ہے)۔ اور میرے بھائی کا بیٹاہوتاہے۔ ایک دم بہن کا بیٹاشیر بن جاتاہے اور سب کو کھانے کے لیے بھاگتاہے۔ میں حسان (بھائی کا بیٹا) اور باقی فیملی کو باہر نکال دیتی ہوں، جیسے ہی خود نکلنا چاہتی ہوں تو وہ شیر میرے پاس لپکتاہے تو پھر بیٹھ جاتی ہوں اسی وقت وہ شیر پھر بہن کا بیٹا بن جاتاہے اور بہن سے لپٹ جاتاہے، پھر شیر بن جاتاہے تو بہن کہتی ہے کہ میں کس منہ سے والد کے پاس جاؤں گی، اسی وقت میں بچی کو لے کر باہر نکلتی ہوں اور گیٹ بند کردیتی ہوں باہر سے کہ بہن کی بیٹی کہتی ہے کہ یہ ہمارا مسئلہ ہے اور ہم ہی اس سے نپٹیں گے ۔ باہر آکر بچی کو بھائی کو کہتی ہوں کہ پکڑو، پھر خود نکلنے کے لے بھائی سے چیز مانگتی ہوں۔ براہ کرم،خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 37208

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 481=195-3/1433 ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، بہن کے اس بیٹے کو ان شاء اللہ اہل حق علمائے کرام اور تبلیغی جماعت سے فائدہ پہنچے گا اور وہ بیٹا گھروالوں اوردیگر لوگوں کی اصلاح کا ذریعہ بنے گا، آپ اپنے گھر میں بہشتی زیور، فضائل اعمال، فضائل صدقات کے سننے سنانے اور مطالعہ کا ماحول بنانے کی فکر کریں بلکہ شروع ہی کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند