• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 610002

    عنوان:

    بیوی کے کہنے پر كالا خضاب لگانا ؟

    سوال:

    حضرت اميد ہے کہ بخير ہوں گے۔ مفتی صاحب ايک سوال ہے۔ بال میں کالا خضاب لگانا کیسا ہے؟ میں نے سنا کہ اگر عورت کہ عمر 25سال ہے اور شوہر کی عمر ۵۵ سال ہے تو شوہر کو خضاب لگانا جائز ہے کیا یہ صحیح ہے؟ آپ جواب عنایت فرمائیں -

    جواب نمبر: 610002

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 890-748/B=07/1443

     جمہور كے نزدیك اصح اور مفتی بہ قول یہی ہے كہ كالا خضاب لگانا قطعاً مكروہ تحریمی ہے؛ البتہ حضرت امام ابو یوسف رحمہ اللہ اپنی بیوی كے كہنے پر كالا خضاب لگانے كی اجازت دیتے ہیں مگر یہ مفتی بہ قول نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند