• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 37843

    عنوان: خواب میں ماں كا انتقال دیكھنا

    سوال: میں نے خواب دیکھا ہے کہ میری ماں کا انتقال ہوگیا ہے اور میں بہت رو رہا ہوں اور فجر کے وقت یہ خواب دیکھا تھا۔ براہ کرم، اسکی تعبیر بتائیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے ، آمین۔

    جواب نمبر: 37843

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 563-474/B=4/1433 خواب میں ماں کا انتقال ہونا یہ حاالات کے بدلنے کی طرف اشارہ ہے، مگر ساتھ میں آپ کا رونا یہ ضعثِ احلام یعنی بھٹکے ہوئے خیالات ہیں، اس لیے اس کی تعبیر سمجھ میں نہیں آئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند