• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 48062

    عنوان: كافر كو سلام كرنا

    سوال: کافر ہم کو سلام کرتا ہے تو کہتا ہے سلام اورہم جواب میں صرف سلام کہتے ہیں اگر ہم کو سلام کرنا پڑے تو کافر کو تو کیسے سلام کریں؟

    جواب نمبر: 48062

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1341-1364/N=12/1434-U بلاضرورت کافر کو سلام کرنا صحیح قول کے مطابق ممنوع یعنی مکروہ ہے، البتہ ضرورت پر سلام کرسکتے ہیں، اوراس وقت بھی بہتر یہ ہے کہ زبان سے سلام کے الفاظ نہ کہے، صرف ہاتھ سے اشارہ کردے۔ اور اگر کوئی کافر مسلمان کو سلام کرے تو جواب میں ہداک اللہ کہے، اوراگر وعلیکم کہے تو یہ بھی جائز ہے، اورضرورت پر پورا وعلیکم السلام کہنے کی بھی گنجائش ہے کذا في الدر والرد (۹/۵۹، ۵۹۱، ط مکتبة زکریا دیوبند) و فتاوی دارالعلوم دیوبند (۱۷/ ۲۰۷-۹۰۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند