• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 62995

    عنوان: خواب كی تعبیر

    سوال: 14/12/2015کو میں نے خواب دیکھا ، میں رکشا سے اتر کر شام کے وقت کہیں جارہا ہوں تو رات ہوگئی ، ایک آدمی سے راستہ پوچھا ، کہ کونسا راستہ ٹھیک ہے تو اس نے کہا کہ یہ سیدھا راستہ ٹھیک نہیں ہے ، تم بائیں راستے پر جاؤ تو دوسرا آدمی آگیا اور اس سے کہا کہ جانے دو ،تم کیوں روکتے ہو ، میرا فائدہ ہے تو میں بائیں راستے پر گیا اس نے مجھے آواز دی کہ سیدھے راستے سے جاؤ، لیکن میں بائیں سے گیا آگے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ ان کی شکل بندروں کی طرح ہے پھر آگے مسجد آئی، آسمان روشن ہے، وہاں سے میں گھر میں داخل ہوا تو میرے گھر میں کوئی تقریب ہے جس میں نہیال کے کچھ بڑے شامل ہیں (والد اور خالو مرحوم) کو دیکھا اور والدہ کو دیکھا ،وہ والد کے پیچھے والے بیڈ پہ لیٹی ہیں اور (ماموں کو کہ بہت کمزور ہوگئی ہے ، آنکھ میں موتیہ ہے)ور والد صاحب سوتے میں بیڈ سے پھسل گئے تو میں نے سہارا دیا ، بڑے بھائی کے ہاتھ میں پٹی بندھی ہے، کچھ ایسے لوگوں کو دیکھا جن کو پہلے نہیں دیکھا تھا کہ وہ لوگ کچن میں کھانا نکال رہے ہیں تو میں نے فردافرداً سب کو سلام کیا اور ہاتھ ملایا۔

    جواب نمبر: 62995

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 322-316/H=3/1437-U خواب کی تعبیر یہ ہے کہ آپ لوگوں کے عقائد واعمال اہل حق اہل سنت والجماعت سے منحرف ہیں، جن کی اصلاح کی طرف خواب میں توجہ دلائی گئی ہے، اللہ پاک تمام امور میں انجام بخیر فرمائے، سعادتِ دارین سے نوازے، آمین۔ آپ (الف) اعتدال فی مراتب الرجال المعروف باسلامی سیاست (اردو) (ب) تعلیم الدین۔ (ج) جزاء الاعمال۔ (د) فضائل صدقات مطالعہ بکثرت کیا کریں، ان شاء اللہ جلد اور بیحد ترقیات حاصل ہوں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند