• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 173348

    عنوان: کسی بد عقیدہ عالم دین کی کتابیں پڑھنا؟

    سوال: امید ہے آپ خیریت سے ہیں۔یہ پوچھنا تھا کہ عاجز طالبعلم ہے اکثر کتابوں کے مطالعے کے دوران کچھ بدعقیدہ علماء کے اقوال کے بارے میں کبھی دل میں بات آتی ہے کہ یہ صحیح کہہ رہے ہیں اور دل تصدیق بھی کرتا ہے کہ یہ صحیح کہہ رہے ہیں لیکن پھر فورا دھیان آتا ہے کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟ اگر ایسا دھیان آئے تو بندے کا عقیدہ خراب ہو جائے گا وہ مرتد ہوجائے گا اور تجدید نکاح کرنا ہوگا رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء

    جواب نمبر: 173348

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:63-111/sd=3/1441

    محض دھیان سے عقیدہ کے خراب ہونے کا حکم نہیں لگے گا، باقی اگر آپ کے اندر صحیح اور غلط میں امتیاز کرنے کی اہلیت نہیں ہے،جیساکہ سوال سے معلوم ہوتا ہے، تو آپ ایسی کتابیں ہر گز نہ پڑھیں، مستند علماء ہی کی کتابیں پڑھا کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند