• عبادات >> دیگر

    سوال نمبر: 62728

    عنوان: امام قعدہ اخیرہ کے بعد کھڑا ھو گیا ،امام پانچویں رکعت کے سجدے سے پھلے بیٹھ گیا ،اور مسبوق نے اس کی اتباع کی ،تو مسبوق کی نماز فاسد ھو گئی یا نھیں ؟

    سوال: ۱۔امام قعدہ اخیرہ کے بعد کھڑا ھو گیا ،امام پانچویں رکعت کے سجدے سے پھلے بیٹھ گیا ،اور مسبوق نے اس کی اتباع کی ،تو مسبوق کی نماز فاسد ھو گئی یا نھیں ؟ ۲۔امام قعدہ اخیرہ کے بعد کھڑا ھو گیا ،امام نے پانچویں رکعت بھی پڑھ لی،اور مسبوق نے اس کی اتباع کی ،تو مسبوق کی نماز فاسد ھو گئی یا نھیں ؟ ۳۔اور امام قعدہ اخیرہ کئے بغیر کھڑا ھو گیا ،۔امام پانچویں رکعت کے سجدے سے پھلے بیٹھ گیا ،اور مسبوق نے اس کی اتباع کی ،تو مسبوق کی نماز فاسد ھو گئی یا نھیں ؟

    جواب نمبر: 62728

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 321-321/B=4/1437 (۱و ۲) ان دونوں صورتوں میں مسبوق کی نماز فاسد ہوجائے گی۔ (۳) اس اس صورت میں مسبوق کی نماز فاسد نہ ہوگی۔ وإن قام إمامہ لخامسة فتابعہ إن بعد القعود تفسد وإلا لا حتی یقید الخامسة بسجدةٍ․ (شامي زکریا، ج۲ ص۳۵۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند