متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 605000
سوال : خواب میں چئیر والے کموڈ پر پیشاب کرتے ہوئے کچھ چھینٹے شلوار پر پڑجانے سے شلوار ناپاک ہوجاتی تو میں اسے نکال کر خوب دھوتی تو وہ مکمل گیلی ہوجاتی تو میں شلوار پہنے بغیر اسے ہاتھوں میں تھامے باہر نکلتی تو خود کو دارالعلوم کراچی کے صحن میں پاتی ستر میرا ظاہر ہوتا اور صحن میں علماء کرام بزرگان دین چاروں طرف تشریف فرما ہوتے جن میں مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتھم العالیہ بھی ہوتے . لیکن میرے ستر کے ظاہر ہونے کا کسی کو غیر معمولی ہونا محسوس نہیں ہوتا. صحن میں پانی کی ٹینکی ہوتی میں وہاں جاکر دوبارہ خود پر زور و شور سے پانی ڈال کر پاک کرتی. ایسے میں وہاں مدرسے کی ایک خادمہ ہوتی جس نے غالبا یونیفارم بھی پہنا ہوتا۔ مفتی تقی عثمانی صاحب انہیں اشارہ کرتے تو وہ میری طرف آتی مجھے ساتھ لے کر ایک کمرے میں لے جاتی وہاں دیوار پر شیلف میں شلواریں سجی ہوتیں۔ اور ہر ایک شلوار پر ایک بزرگ کا نام لکھا ہوتا. ایک شلوار پر مفتی تقی عثمانی صاحب کا نام بھی لکھا ہوتا جو مجھے یادرہ گیا باقی نہیں یاد مجھے وہ ایک شلوار میری قمیص کے رنگ کے مناسبت سے دیتی اس پر شیخ لکھا ہوتا ہلکا سرمئی رنگ کا خوبصورت ہوتا میں وہ پہن لیتی اتنے میں میری والدہ مجھے فجر کی نماز کے لئے جگادیتی. براہ کرم اس خواب کی تعبیر بتادیں۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا
جواب نمبر: 605000
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:865-149T/sd=11/1442
ہر خواب لائق تعبیر نہیں ہوتا ہے ، خوابوں کے پیچھے نہ پڑیں، دینی اعمال کا اہتمام رکھیں، سنتوں کی پابندی کریں، خصوصا صبح و شام کی مسنون دعاوٴں کا معمول بنائیں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند