• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166357

    عنوان: لفظ "اللہ" کے کیا معنی ہے ؟

    سوال: سوال: لفظ "اللہ" کے کیا معنی ہے ؟ لغوی و اصطلاحی دونوں معنی اور مفہوم بیان کر دیں۔

    جواب نمبر: 166357

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 249-194/H=2/1440

    ألِہَ فلان (من باب سمع) ألٰہة وألوھة والوہیة پوجنا عبادت کرنا ․․․․․․ اللّہ ذات واجب الوجود معبود حقیقی کا نام (اس کی اصل إلٰہ ہے جس پر الف لام داخل ہے بعد ہمزہ کو حذف کرکے دونوں لاموں کو ادغام کردیا گیا) القاموس الوحید، ص: ۱۳۲۔ الغرض اللّہ عَلَم ہے (نام نامی ہے) ایسی ذات واجب الوجود معبود حقیقی کا کہ جو تمام کمالات کی جامع اور کل کے کل نقائص وعیوب سے پاک و منزہ ہے کذا فی الکتب المعتبرہ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند