• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156069

    عنوان: کسی کے گھر کی برائی کرنا

    سوال: حضرت، میں بہت پریشان ہوں، میرے لیے کوئی راستہ بتادیں۔ بات در اصل یہ ہے کہ میں جس لڑکی کو پسند کرتا ہوں وہ الحمد للہ دین سے جڑی ہے، صرف اس کے گھر والے دین سے دور ہیں، اور وہیں لڑکی کے گھر کے پاس میرے ماموں رہتے ہیں وہ اکثر کوئی نہ کوئی غلطی لڑکی کے گھر والوں کی میرے ابو کے پاس فون کرکے بتاتے رہتے ہیں اور ان کے برائی بھی کرتے ہیں جس سے مجھے تکلیف بھی ہوتی ہے اور پریشانی بھی، اور وہ ماموں میرے گھر والوں کی نظر میں اچھے بنے رہتے ہیں، جو بھی وہ اپنے بارے میں صحیح یا غلط باتیں کرکے اکثر لڑکی کے گھر والوں کے بارے میں برائی کرتے ہیں، لیکن جب مجھ سے ملتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ وہ میرے ساتھ ہیں، جو بھی ضرورت بڑھے گی وہاں وہ میری مدد کریں گے ایسا بولتے ہیں۔ میں اسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں جسے میں پسند کرتا ہوں، یہاں اس لڑکی نے مجھ سے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ جیسا میرے گھر والے کہیں گے ویسے میں رہوں گی، گھر نہیں بھیجیں گے تو گھر بھی نہیں جاوٴں گی ایسی اس نے مثال دی ہے، بس وہ میرے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔ آپ سے گذارش ہے کہ آپ میری مدد کر دیں، میں کیا کروں۔

    جواب نمبر: 156069

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 128-170/SN=2/1439

    اگر آپ کے ماموں اپنی طرف سے بناکر غلط باتیں آپ کے والد کو بتاتے ہیں تو وہ غلط کرتے ہیں، انہیں اس سے باز آنا چاہئے ورنہ گنہ گار ہوں گے، رہی اس لڑکی سے آپ کی شادی تو آپ خود یا کسی قابل اعتماد آدمی کے ذریعے والدین سے اس کا ذکر کردیں اور انہیں راضی کرکے ان کی اجازت سے اور انہیں کے انتظام کے تحت شادی کریں اور جب تک نکاح نہ ہو آپ اس لڑکی سے ہر طرح کا تعلق ختم کردیں، یہ آپ کے حق میں ب”اجنبیہ“ ہے، کسی اجنبیہ لڑکی سے بات چیت کرنا تعلق رکھنا شرعاً جائز نہیں ہے، سخت گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند