• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601439

    عنوان:
    خواب میں دیکھا کوئی مجھے کہہ رہا رہا ہے كہ ... 

    سوال:

    میں نے خواب میں دیکھا کوئی مجھے کہہ رہا رہا ہے کہ تم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کو کھولوگے ،میں خوشی محسوس کرتا ہوں کہ میں دنیا کا خوش قسمت انسان ہوں کہ آقا علیہ السلام کو دیکھوں گا۔میرے ساتھ میری ماں اور ایک بھائی بھی ہوتا ہے ،اس دوران کوئی مجھے ایک صندوقچہ دیتا ہے کہ اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جسد اطہر ہے ۔ میں اسے کھولتا ہوں اس میں انسانی ڈھانچہ بھکرا ہوا پڑا ہوتا ہے ،بہت خوبصورت،میں اسے جوڑتا ہوں۔

    جواب نمبر: 601439

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 343-264/B=04/1442

     اس خواب میں آپ کی بدعقیدگی اور بے دینی کی طرف اشارہ ہے۔ آپ اپنے عقائد کو صحیح اہل سنت والجماعت کے مطابق بنائیں، اور اپنے اعمال کو درست کرکے صحیح دینداری پیدا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند