متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 603835
میری بیوی نے خواب میں دیکھا کہ میرا اکسیڈینٹ ہوا ہے اور وہ رو رہی ہے اور یہ خواب اس کی بہن نے اسی رات یہی خواب دیکھا لیکن اس نے اسے صرف روتے اور پریشان دیکھا ہے بس ہماری رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ
جواب نمبر: 60383503-Apr-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:747-594/L=8/1442
یہ شیطانی خواب ہے آپ اپنی اہلیہ سے کہدیں کہ سونے سے پہلے وضو کا اہتمام کریں اور سورہ اخلاص، سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے پورے بدن پر پھیر لیا کریں اور یہ عمل تین مرتبہ کریں ،ان شاء اللہ آئندہ اس طرح کے خواب نظر نہیں آئیں گے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
(۱)کیا ایسے کمرہ میں جماع کرنا جس میں کسی الماری میں قرآن شریف رکھاہو جائز ہے؟ (۲)جماع کرنے سے پہلے کون سی دعا پڑھی جائے گی؟ (۳)کیا کنڈوم کا استعمال پیدائش پر کنٹرول کرنے کے لیے جائز ہے یا ممنوع ہے؟(۴)کیا انل سیکس کنڈوم کا استعمال کرکے جائز ہے یا نہیں؟
1267 مناظرخواب میں دیکھا کہ مرحوم والد کے سرہانے ایک سانپ بیٹھا ہے، بھائی کو اس بارے میں اطلاع دی، اس نے جا کر دوسرا سانپ دریافت کیا ، گویا دوسانپ چھپے بیٹھے تھے۔ براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔
296 مناظرمیں ایک خواب کی تعبیر پوچھنا چاہتا ہوں کہ میرے بھائی نے خواب دیکھا ہے کہ میں بیت اللہ میں نماز پڑھا رہا ہوں اور شیخ عبدالرحمن السدیس بھی مقتدی ہیں۔ اور دعا بھی کریں اگر ان میں کوئی شر ہے تو اللہ اس سے میری حفاظت فرمائے۔
388 مناظرمیں ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتاہوں اور وہ یہ کہ گزشتہ شب میں نے دیکھا کہ میں جمعہ کی نماز جامع مسجد میں پڑھ رہا ہوں۔ اچانک پیچھے سے ایک شور ہوا سب لوگ مع میرے پیچھے مڑ کر دیکھنے لگے امام صاحب بھی خاموش ہوگئے یعنی قرأت روک دی۔ معلوم یہ ہوا کہ مسجد کے حوض میں ایک بچہ گرا اور وہ ہاتھ پیر مارتا ہوا کسی طرح سے حوض کے کنارے پہنچ گیاہے۔ اور تھوڑے سے وقفہ کے بعد سب لوگ پھر نماز میں مشغول ہوگئے اور نماز پوری ہوگئی۔ میرے ساتھ میرا چھوٹا بیٹا بھی تھا جو چوتھی کلاس میں پڑھتا ہے ،جب چلے تو اچانک مسجد میں ایک کنواں دکھائی دیا میں نے اس کا ہاتھ پکڑا اور کہا دیکھو نیچے کنواں ہے ادھر سے ہٹ کر چلو اور ہم دونوں آگے کی طرف چل دئے۔ اچانک میری آنکھ کھل گئی اور طبیعت فکر مند ہوگئی یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ نماز پیچھے مڑ کر دیکھنے کے بعد بنا دوبارہ نیت کے پوری ہوئی یا نہیں جب کہ تقریباً سبھی لوگوں نے نیچے مڑ کر دیکھا تھا امام صاحب کے بارے میں مجھے کچھ نہیں معلوم؟ از راہ کرم میرے خواب کی تعبیر جلد از جلد بتائیں۔ خواب صبح فجر کے قریب دیکھا تھا۔
346 مناظرمیرا
نام محمد بسام ہے میں تمل ناڈو کا رہنے والا ہوں۔ میں ایک مشترکہ فیملی میں
رہتاہوں۔ میرے والد اپنے ساتوں بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں۔ وہ مکان جس میں میں اس
وقت رہ رہا ہوں میرے والد اور ان کے چھ بھائیوں کا حصہ ہے۔ یہ مکان جلد ہی فروخت
کردیا جائے گا کیوں کہ میرے چچا اپنے حصہ کے لیے لڑرہے ہیں۔ تاہم میرے والد اس
مکان میں اپنا حصہ چاہتے ہیں۔ تو کیا بڑے بھائی (میرے والد) کے لیے اس مکان میں
اپنا حصہ مانگنا جائز ہے؟
میں نے دومہینہ پہلے ایک خواب دیکھا تھا وہ یہ تھا کہ ایک بہت اونچی قبر ہے، لوگ وہاں پر کھڑے ہیں۔ میں نے پوچھا یہ کس کی قبر ہے تو اس نے بتایا کہ یہ حضرت زین العابدین کی قبر ہے۔ میں وہاں سورہ فاتحہ اور قل پڑھ کر جانے لگا تو ایک آدمی بولا قبر کی مٹی نرم ہے، تم سائیڈ سے جاؤ، میں جیسے ہی آگے بڑھا میرا ایک پاؤں قبر کے سائیڈ میں چلا گیا۔ وہاں سے مجھے ایک بندے نے اٹھایا۔ یہاں سے واپسی کا راستہ بہت لمبا تھا جوکچی مٹی کی سیڑھی تھی۔ میں نے سوچا کہ میں اڑ بھی سکتا ہوں اس وقت سے اب تک خواب میں اڑتا رہتا ہوں۔میں روزانہ قبرستان میں مردوں پر سورہ مزمل پڑھ کر بخشتا ہوں۔ میں مولانا زکریا کے شاگرد سے بیعت ہوں، مجھے یہ ساری سورتیں زبانی یاد ہیں، میں عصر کی نماز کے بعد سپارہ بھی پڑھتا ہوں۔ آپ مجھے اس خوا ب کی تعبیر بتادیں۔
494 مناظرمجھے اپنے دوخوابوں کی تعبیر پوچھنی ہے۔ (۱) میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میرا امتحان ہورہا ہے ، پرچہ کے درمیان میں میں کبھی سبزی لانے چلاجاتاہوں، کبھی کھیل کود میں لگ جاتا ہوں، پرچہ بہت آسان ہے مگر میں نے تیاری نہیں کی ہوتی۔ اور یہ سوچتا ہوں کہ پورے سال میں کیا کرتا رہا ؟ اپنے کچھ بہت اچھے دوستوں سے پوچھنے کی کوشش کرتاہوں مگر وہ بھی جواب نہیں بتاتے ہیں۔ (۲ ) میں دیکھتا ہوں کہ میں کسی سے بچانے ، بچانے کے لیے کہتا ہوں اور اپنے آپ کو بھی مرا ہوا ظاہر کرتا ہوں کہ پیچھا کرنے والا پیچھا چھوڑ دے مگر مجھے موت آجاتی ہے۔ پھر دیکھتاہوں کہ قبر کھودی ہوئی ہے اور کیڑے مکوڑے سے بھری ہوئی ہے۔ خاص طورپر وہ کیڑے جس کے سوٹانگیں ہوتی ہیں(کنکجھورا/ سینٹی پیڈ) یہ سب دیکھ کر میں جاگ جاتا ہوں۔ مزید بتاتا چلوں کہ مجھ سے نماز میں غفلت ہوتی ہے اور اعمال میں بھی غفلت ہورہی ہے۔ شروع نہیں کرپاتا۔
350 مناظرکیا ناپاکی کی حالت میں قبرستان جاسکتے ہیں؟
240 مناظر