• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 603254

    عنوان:

    خواب میں حضرت فاطمۃ الزہراءؓ سے نکاح ہوتے دیكھنا؟

    سوال:

    ۱)میں نے کافی عرصہ پہلے خواب میں دیکھا کہ میرا نکاح حضرت فاطمة الزہراء رض کے ساتھ ہو رہا ہے پھر مجھے خیال آیا کہ حضرت فاطمة الزہراء تو حضرت علی کرم االلہ وجہہ الکریم کی زوجہ ہیں یہ میں کیا کر رہا ہوں اور میں بہت زیادہ گھبرا گیا اور اسی پر خواب ختم ہو گیا میں کسی سے اس خواب کی تعبیر پوچھنے کی جسارت نا کرسکا ۔ اب آپ میری مدد کریں مجھے اس کی تعبیر بتائیں ۔ جزاک اللہ خیراً

    ۲)۔کیا پرانے خوابوں کی تعبیر بے اثر اور بے معنی ہو جاتی ہے ؟

    جواب نمبر: 603254

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 675-458/B=07/1442

     اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کی دینداری میں کمی پائی جاتی ہے۔ وہ کمی دور کرنے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند