• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 157264

    عنوان: اکثر خواب دیکھ رہا ہوں کہ دریا ندی تالاب کے قریب کھڑے رہ کر نظارہ کر رہا ہوں

    سوال: مفتیان کرام ام المدارس ۔ میں نے کچھ مہینوں پہلے ایک سوال خواب کی تعبیر سے متعلق پوچھا تھا لیکن تسلی بخش جواب نہیں مل سکا اور اس وقت مجھے دوبارہ پوچھنے کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوئی وہ سوال یہ تھا کہ میں اکثر خواب دیکھ رہا ہوں کہ دریا ندی تالاب کے قریب کھڑے رہ کر نظارہ کر رہا ہوں۔ مجھے جواب میں یہ کہا گیا کہ امید ہے کہ اچھے اثرات ظاہر ہوں گے لیکن بندہ دوبارہ بہت مرتبہ یہی خواب دیکھ رہا ہے اور بندہ کو اسی سوال کو دوبارہ پوچھنے کی ضرورت اس وقت محسوس ہوئی جب ایک خواب اسی طرح کا کچھ الگ انداز میں دیکھا۔ دراصل بندہ کو جب سے ہوش سنبھالا تب سے اللہ والوں سے شدید قلبی محبت ہے اگر چہ بن نہ سکا۔ خاص کر بندہ کو اس دور کے ولی زمانہ حضرت مولانا پیر ذولفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم اور ان کے تمام خلفاء سے بھی ہے اور میں نے کچھ دنوں پہلے خواب دیکھا کہ مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی صاحب نقشبندی جو کہ حضرت کہ خلیفہ ہیں اور جس کا تعارف دارلعلوم کہ مفتیان سے کرانے کی ضرورت بھی نہیں ہے ۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت ہمارے گھر تشریف لائے ہیں میں اور ہمارے اور دو بھائی حضرت کا بڑے جوش وخروش سے اکرام اور مہمان نوازی کر رہے ہیں اور شاید کھانے سے فارغ ہو کر یا اس سے پہلے میں نے حضرت سے کہا کہ حضرت چلئے ہم آپ کو ہمارے گاؤں کی سیر کروا تے ہیں اور میں حضرت کو خوشی خوشی ہمارے گاؤں میں ایک تالاب ہے اس میں کھڑا پانی نہر کی شکل میں بہتا ہے حضرت کو اس نہر کے پاس لے گیا حضرت بجائے اس نہرکا نظارہ کرنے کہ میرے چہرے کو دیکھ کر مسکر ا رہے ہیں۔ اور بندہ کی آنکھ کھل گئی اور بہت خوشی محسوس ہوئی۔ براہ کرم تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں۔ اللہ دارلعلوم کے اس فیض کو تا قیامت جاری رکھے اور دارلعلوم کی نسبت ہمیں بھی نصیب فرمائیں۔

    جواب نمبر: 157264

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:419-350/B=4/1439

    بزرگوں کے ساتھ عقیدت ومحبت کی برکت سے ان شاء اللہ آپ کے اندر بھی دینی اثرات ظاہر ہوں گے۔ خواب میں اسی کی طرف اشارہ ملتا ہے، آپ کو چاہیے کہ عملی طور پر بھی آپ اعمال صالحہ کے کرنے کا عزم فرمالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند