• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 52470

    عنوان: جماعت کی پایندی کی خاطر انجینئرنگ کے پیشہ کو ترک کرنا

    سوال: فرض کیجئے کسی لڑکے نے انجینئرنگ کی ہے ۔ تکبیر الاولی کا فوت ہوجانا ساری دنیا کی دولت کو کھودینے کے برابر ہے ، جماعت کی پابندی کی خاطر انجینئرنگ کے پیشہ کو نہ اپنا کے اگرتجارت کو اپنائے اور تجارت کی خاطرسرمایہ کو حاصل کرنے کے لیے گھر والوں کا مشکوک مال لینے کے بجائے مزدوری کرکے سرمایہ حاصل کرے تو واحد اللہ کی خوشنودی کی خاطر اس حالت میں عزت اور آسان راستہ کو چھوڑ کر کمتر اورمشکل راستہ کو اپنانا شرعی لحاظ سے کیسا ہے؟ ”روزی تو مقدر ہے تو پھر کسی بھی پیشہ میں روزی تو اتنی ہی ملنی ہے “۔

    جواب نمبر: 52470

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 779-549/L=7/1435-U جماعت کی پایندی کی خاطر انجینئرنگ کے پیشہ کو ترک کرنا اور اللہ رب العزت کی خوشنودی کی خاطر مشکوک مال لینے کے بجائے مزدوری کرکے سرمایہ حاصل کرنا واقعی تقوی کی بات ہے؛ البتہ محض شبہ کی بنا پر گھر والوں سے قطع تعلق درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند