• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 57961

    عنوان: خواب چاند سے آگ نکلتی

    سوال: یا سلام یا حفیظ کا ورد کرتاہوں ،برآمدے کی چھت سے ایک دو لکڑیاں(بالے )نکلتے ہیں اور پھر منظربدل جاتاہے ، ایک نامعلوم سی جگہ اور مکان کے اندر ہوں مغربی چارپائی پر میری چھوٹی بہن خالہ یا دونوں خالائیں ہیں اسی اثنامیں میری امی کمرے کے اندرآتی ہیں اورمیں اپنی چھوٹی بہن سے کہتاہوں کہ پاؤں اوپر کرلو اور پھرامی کو بھی جگہ دیتے ہیں ،ہماری چارئی سے ملحقہ چارپائی پر میرا کزن گود میں لیپ ٹاپ لیے بیٹھاہوا ہوتاہے ،اس کے ہاتھ میں موبائل بھی ہے ،میں کہتاہوں مواصلاتی نظام تباہ (یاکہتاہوں درہم برہم)ہوگیا۔ منظر بدلتاہے تو میں اسی (جائے پیدائش والے )گھر میں ہوں مغربی دیوار گرچکی ہوتی ہے اور وہاں پر (غالباً دو غیر خواتین ننگے سر)ملبے پر کھڑی یا چل رہی ہیں تو میں ڈانٹ کرکہتاہوں ،دیکھتی نہیں ہو کیسی تباہی آچکی ہے ،پھر میں گھر کی جنوب کی طرف چل رہاہوں آگے راستہ ہوتاہے اور میں شدت سے سوچتاہوں کہ اب اہل مغرب کی خواتین بچے یہاں پناہ لینے آئیں گے تو ہمارے پاس اتنی جگہ نہیں کہ انہیں ٹھہرایاجائے یہی سوچتے ہوئے میں جنوبی طرف ایک بہت بڑے ہال نما کے بارے میں نہیں سوچتے ۔

    جواب نمبر: 57961

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 396-404/N=5/1436-U مغربی تہذیب وثقافت انسانیت کے لیے تباہ کن اور سخت مضر ہے، مسلمانوں کو اپنی اسلامی تعلیمات نہ بھولنی چاہیے؛ کیونکہ اسلام اور اس کی تعلیمات ہی میں سارا خیر مضمر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند