• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 20149

    عنوان:

    میرے والد کی وفات گیارہویں شعبان کو ہوئی تھی۔ والد صاحب سے متعلق خواب دیکھے گئے ہیں۔ جس کی تعبیر دینے کی زحمت کریں۔ (۱)جب عتیق صاحب (پڑوسی) کی ایک اونچی حویلی ہے جس میں میرے والد ایک کثیر تعداد کو کھانا کھلا رہے ہیں۔ (۲)جب رونق علی (بھائی) کی صدر جمہوریہ ہند آنے والے ہیں، اسٹیج پر دیکھ رہے ہیں کہ میرے والد ہیں (خواب ہی میں سوچ رہے ہیں کہ میرے والد کیسے صدر جمہوریہ ہوگئے، وہ تو کوئی اور ہیں)۔ بہت سے لوگ دیکھنے کے لیے اکٹھا ہوئے ہیں۔ پھر گھر میں آتے ہیں ?جہاں پر لیٹے تھے? کچھ تلاش رہے ہیں، پوچھا کہ ابو کیا تلاش رہے ہیں؟ جواب دیا کہ تم نہیں جانتے۔ (۴)والد صاحب کے ماموں کی لڑکی نے دیکھا کہ ایک میدان میں کھجور کے پیڑ کے نیچے نماز پڑھ رہے ہیں، اس سے کہہ رہے ہیں۔۔۔؟

    سوال:

    میرے والد کی وفات گیارہویں شعبان کو ہوئی تھی۔ والد صاحب سے متعلق خواب دیکھے گئے ہیں۔ جس کی تعبیر دینے کی زحمت کریں۔ (۱)جب عتیق صاحب (پڑوسی) کی ایک اونچی حویلی ہے جس میں میرے والد ایک کثیر تعداد کو کھانا کھلا رہے ہیں۔ (۲)جب رونق علی (بھائی) کی صدر جمہوریہ ہند آنے والے ہیں، اسٹیج پر دیکھ رہے ہیں کہ میرے والد ہیں (خواب ہی میں سوچ رہے ہیں کہ میرے والد کیسے صدر جمہوریہ ہوگئے، وہ تو کوئی اور ہیں)۔ بہت سے لوگ دیکھنے کے لیے اکٹھا ہوئے ہیں۔ پھر گھر میں آتے ہیں ?جہاں پر لیٹے تھے? کچھ تلاش رہے ہیں، پوچھا کہ ابو کیا تلاش رہے ہیں؟ جواب دیا کہ تم نہیں جانتے۔ (۴)والد صاحب کے ماموں کی لڑکی نے دیکھا کہ ایک میدان میں کھجور کے پیڑ کے نیچے نماز پڑھ رہے ہیں، اس سے کہہ رہے ہیں کہ ?شبانہ? تم میرے گھر کیوں نہیں جاتی ہو، پرویز (میرا بھائی) وہ بے وقوف ہے۔ (کچھ دن پہلے ابو کی وفات کے بعد) پرویز سے اور شبانہ سے کچھ باتوں کو لے کر تضاد تھا)۔ (۵)حاجی ذاکر صاحب پڑوسی -کہ رضائی گدا ملا ہے آرام سے ہیں۔ جواب دئے کہ ہاں ملا ہوا ہے آرام سے ہوں۔ (۶)میں اکثر و بیشتر اپنے والد کو خوابوں میں دیکھتا رہتا ہوں، کبھی یہ دیکھتا ہوں کہ علاج کے لیے لے جارہا ہوں، کبھی ساتھ میں ہوں، کبھی گھر میں آئے ہوئے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ ایک دن دیکھا کہ ان کی قبر کے پاس گئے ہوئے ہیں ایک چھوٹی لڑکی سے پوچھ رہا ہوں کہ بیٹی دیکھو دادا کیسے ہیں؟ کہتی ہے لیٹے ہیں اور آرام سے ہیں اسی دوران دیکھتا ہوں کہ چھوٹے بھائیوں کو کہ قبر کو کھودکر صاف کررہے ہیں، اتنے میں والد صاحب باہر آتے ہیں میرے ساتھ غسل کررہے ہیں اور کچھ باتیں کررہے ہیں تو پھر میں نے پوچھا ?ابو آرام سے ہیں نا? کہتے ہیں ?ہاں بیٹا?۔ تھوڑی دیر بعد ان کی گردن پر ایک مٹھائی کی لاری (پیک پاؤچ) لٹک رہا ہے جو نہایت خوبصورت تھا اس کے بارے میں پوچھا تو کہتے ہیں کہ لے جائیں گے وہاں پر کھائیں گے۔ پھر ایسا لگنے لگا کہ ابو ہم لوگوں کے ساتھ بہت دیر تک رک چکے ہیں، اب جانا چاہیے، تو میں نے کہا کہ ابو اب جائیں بہت دیر ہوچکی ہے (کہیں اللہ ناراض نہ ہوجائیں)۔ کہتے ہیں کہ جب تم لوگ کہہ رہے ہو تو میں جا رہا ہوں۔ (۷)ایک روز میں نے دیکھا کہ ابو کچھ سب کو دے رہے ہیں، میں سب سے لینے کے لیے کہہ رہا ہوں، خواب میری ایسی کیفیت ہو رہی تھی کہ میرے اندر روحانی کوئی چیز جارہی ہو جس طرح سے سریلی ہوا اندر جاتی ہو۔ (۸)ابھی حال ہی میں میرے چھوٹا بھائی نے دیکھا کہ ?ابو اپنی قبر سے نکل رہے ہیں، قبر نور سے بھری ہوئی ہے، ابو سے کہتا ہے کہ ابو آپ کی قبر تو نور سے بھری ہوئی ہے ، پھر کیوں آگئے؟ کہتے ہیں کہ ابھی ہم بارہ سال تک آئیں گے?۔

    جواب نمبر: 20149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 566=444-3/1431

     

    (۱) تا (۸) سب خواب ماشاء اللہ بہت عمدہ ہیں، جن کی تعبیر یہ ہے کہ الحمدللہ والد مرحوم کو عالَم برزخ میں جنت کی نعمتوں سے فائدہ پہنچ رہا ہے اور آپ سب ہی (خواب دیکھنے والے اورجن جن کو دوسروں نے خواب میں دیکھا ہے) کے اعمالِ صالحہ وایصالِ ثواب سے والد مرحوم کو بیحد فائدہ پہنچ رہا ہے اور اس سلسلہ میں سب ہی متعلقین واعزہ کو مزید سعی کرتے رہنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند