• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 64386

    عنوان: زنا کے دنیاوی نقصانات کیا ہیں؟

    سوال: (۱) زنا کرنے والے دونوں شادی شدہ ہوں تو اس کا زیادہ گناہ ہے؟ (۲) زنا کے دنیاوی نقصانات کیا ہیں؟ (۳) اس گناہ سے کسی کو روکنے کے لیے کونسی دعا پڑھیں ؟ (۴) اگر دونوں شخص جو شادی شدہ ہیں ، فون پر تنہا ئی میں بات کرے تو یہ کتنا بڑا گناہ ہے؟

    جواب نمبر: 64386

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 545-545/Sd=7/1437 (۱) جی ہاں! اگر زنا کرنے والے دونوں شادی شدہ ہوں، تو ایسی صورت میں گناہ زیادہ ہوگا۔ (۲) زنا کے دنیوی بھی بہت سے نقصانات ہیں، اس فعل کا ارتکاب کرنے والا دنیا میں بھی ذلیل و رسوا ہوتا ہے، اُس کی زندگی سے چین و سکون ختم ہوجاتا ہے، مناجات کی لذت سے وہ محروم ہوجاتا ہے، طرح طرح کی تکلیفوں اور الجھنوں کا شکار رہتا ہے، اُس کی صحت اور جسمانی قوت خراب ہوجاتی ہے۔ (۳) گناہ سے بچانے کے لیے اس دعا کے پڑھنے کا اہتمام کریں: اللّٰہم انا نَساَٴلُکَ مِن خَشیَتِکَ مَا تَحول بیننا و بین مَعَاصِیک، ترجمہ: اے اللہ ہم آپ سے ایسی خشیت اور خوف کا سوال کرتے ہیں جو ہمارے اور ہمارے گناہوں کے درمیان حائل ہوجائے۔ (۴) شادی شدہ شخص کا کسی اجنبیہ شادی شدہ عورت سے بلا ضرورت فون پر بات کرنا ناجائز ہے، یہ بہت بڑے گناہ کا سبب بن سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند