• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174253

    عنوان: پاک قطر تکافل میں سرمایہ کاری کرنا کیسا ہے ؟

    سوال: پاک قطر تکافل جس میں مولانا تقی عثمانی کا بھی کچھ عمل دخل هے اس میں سرمایہ کاری کرنا کیسا ھے ؟

    جواب نمبر: 174253

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 242-176/B=03/1441

    ہمیں پاک قطر انشورنس کی تفصیلات معلوم نہیں، لیکن ہر انشورنس میں سود اور قمار (جوا) کی شکل پائی جاتی ہے۔ اس لئے مسلمانوں کو اس میں سرمایہ کاری کرنے سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند