• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12164

    عنوان:

    حال میں میری چھوٹی بہن کا انتقال ہوگیا۔ در اصل اس کو اس کے شوہر نے جلا دیا تھا۔ اس حادثہ سے پہلے میں نے ایک خواب دیکھا جس میں میرا بھائی مجھ سے میری بہن کی اس کے شوہر کے ذریعہ سے موت کے بارے میں بتا رہا تھا۔ جلد ہی میں نے گھر پر معلوم کیا تو انھوں نے بتایا کہ سب کچھ صحیح ہے۔ دراصل میں نے حادثہ کو بیان نہیں کیا لیکن صرف ان کی مرضی معلوم کی۔ اب اس سے مجھ کو تکلیف ہورہی ہے۔ اگر میں نے ان سے خواب کے بارے میں بتایا ہوتا تو میری بہن محفوظ ہوگئی ہوتی۔ دوبارہ حال ہی میں میں نے ایک دوسرا خواب دیکھا میری متوفی بہن جلنے کی وجہ سے کسی تکلیف میں ہے اور میں اس کو اسپتال لے جارہا ہوں۔ برائے کرم مشورہ دیں کہ کیا کریں؟ ہم نے عمرہ اور قرآن کریم کی تلاوت کرکے ایصال ثواب کیا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12164

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 609=439/ل

    خواب میں کبھی آئندہ پیش آنے والے واقعہ کی اطلاع دی جاتی ہے، اور وقت مقررہ پر وہ واقعہ پیش آجاتا ہے۔ موت دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے اور جس آدمی کی موت جس وقت جس چیز سے لکھی ہے، اس میں ایک ساعت کی دیری نہیں ہوتی، اس لیے آپ اپنی بہن کے لیے کثرت سے ایصال ثواب کریں، اور اس چیز کو دل سے نکال دیں کہ اگر میں نے ان سے خواب کے بارے میں بتایا ہوتا تو میری بہن محفوظ ہوگئی ہوتی، کیونکہ آپ کی بہن کی موت اپنے وقت پر ہوئی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند