• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 43260

    عنوان: کیا کوئی جن کسی انسان پر حاوی ہو سکتا ہے؟ اسلامی عقائد کی روشنی میں جن کے بارے میں بتائیں ۔

    سوال: کیا کوئی جن کسی انسان پر حاوی ہو سکتا ہے؟ اسلامی عقائد کی روشنی میں جن کے بارے میں بتائیں ۔

    جواب نمبر: 43260

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 117-70/L=2/1434 جی ہاں! جن انسان پر حاوی ہوسکتا ہے، قرآن شریف میں خود اس کی صراحت موجود ہے، قال تعالی: ”الَّذِیْنَ یَأْکُلُوْنَ الرِّبَا لَا یَقُوْمُوْنَ اِلَّا کَمَا یَقُوْمُ الَّذِیْ یَتَخَبَّطُہُ الشَّیْطَانُ مِنَ الْمَسِّ“ ”جو لوگ سود کھاتے ہیں وہ نہیں کھڑے ہوں گے، مگر اس شخص کی طرح جس کو شیطان نے لپٹ کر خبطی بنادیا ہو“ احادیث میں بھی کچھ اس طرح کے واقعات ہیں جس سے اس کی تائید ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند