متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 35935
جواب نمبر: 3593501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 42=14-1/1433 آپ سونے سے پہلے آیت الکرسی اور چاروں قل پڑھ کر ہاتھ پر دم کرکے پورے بدن پر پھیر لیا کریں اور دن میں کسی بھی وقت اول وآخر سو سو مرتبہ درود شریف پڑھ کر ۵۰۰ مرتبہ لاحول پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ آپ کی یہ پریشانی دور ہوجائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
دوغلے آدمی كی شریعت میں كیا سزا ہے؟
1647 مناظراگر قسم کے الفاظ زبان سے ادا نہیں کیے تھے تو خلاف ورزی کی صورت میں کفارہ ادا کرنا پڑے گا یا نہیں؟
1832 مناظرمیرے داداکا انتقال ہوا اورانھوں نے کلمہ پڑھا۔ چند دنوں کے بعد میری بہن نے ان کو خواب میں لکڑی کاٹتے ہوئے دیکھا۔اور کہہ رہے تھے کہ میں نے دنیا میں حکومت کی اور اللہ نے مجھے یہاں بھی خوش رکھا۔ وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ برائے کرم تعبیر عنایت فرماویں۔
1790 مناظرمیں نے خواب میں ابو کے بڑے بھائی کی بیوی کو مردہ حالت میں دیکھا۔ وہ ماشاء اللہ ابھی حیات ہیں او ران کی عمر پچہتر سال کے قریب ہے۔ اس میں کسی قسم کا کوئی شور اور رونا پیٹنا نہیں تھا۔ بس خاموشی ہے۔ یہ خواب میں نے دوپہرکی نماز کے بعد دیکھا تھا۔ اس میں میرے ایک جاننے والے امام صاحب نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔ امام صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ میں اپنی چچی کے بارے میں یہ سوچ رہا تھا کہ چند۔۔۔۔؟؟؟
2197 مناظرجناب اللہ مجھ پر اور تمام امت محمد یہ (صلی اللہ علیہ وسلم) پر رحم فرمائے آمین۔ پچھلے سال مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا بہت شوق ہوا تھا (گو ابھی بھی یہ شوق جوں کا توں ہی ہے) اس سلسلہ میں میں نے خوب دعائیں کی اور درود بھی پڑھے اور مجھے ایک خواب بھی آیا مگر ڈراؤنا تھا۔ اس دن سے میری یہ حالت ہے کہ نہ میں وہ خواب بھول پارہی ہوں نہ چین پارہی ہوں۔ برائے مہربانی مجھے اس کی وضاحت فرمائیں اور مجھ گناہ گار کی مدد فرماویں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ میں نے دیکھا ایک کالا کمرہ ہے اس میں ہر کوئی کالے کپڑے پہنے ہوئے ہے زیادہ تر عورتیں تھیں۔ میں اور میرے شوہر اندر جاتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ اندر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ میں اور میرے شوہر شوق کے مارے اندر جاتے ہیں تو وہاں کے تخت پر ایک آدمی کالے کپڑے پہنے بڑے ٹھاٹ سے بیٹھا ہوتا ہے جس کو دیکھ کر میں کہتی ہوں کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہیں میرے شوہر کہتے ہیں کہ تم ہی تو کہتی ہو کہ شیطان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ نہیں لے سکتا ۔میں کہتی ہوں کہ ہاں مگر یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہیں۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک پڑھا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے ہو ہی نہیں سکتے۔ مگر میرے شوہر واپس اپنی بات دہراتے ہیں او رمیں مان جاتی ہوں مگر دل سے نہیں مانتی ہوں۔پھر اعلان ہوتاہے کہ اب سب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سجدہ کریں گے تو میں منع کردیتی ہوں اور اپنے شوہر سے کہتی ہوں دیکھا میں نے کہا تھا نا کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہیں۔ یہ تو آپ بھی جانتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا ہے کہ اللہ کے سوا کسی کو سجدہ جائز نہیں۔ اتنے میں سب مجھے زور دیتے ہیں کہ میں سجدہ کروں مگر میں نہیں کرتی نہ ہی اپنے شوہر کو کرنے دیتی ہوں۔ مگر سب کرتے ہیں اور میں اپنے شوہر سے رو کر کہتی ہوں کہ اب آپ یہاں سے چلیں اور ان کا ہاتھ کھینچتی ہوں اور وہ بھی کہتے ہیں کہ ہاں چلو اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ میرا اس وقت یہ حال تھا کہ میں دل میں یہی سوچ رہی تھی کہ اب میں گناہ گار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا شوق نہیں پالوں گی مگر صبح ہوتے ہی شوق نہ پالنے والی بات پر اللہ رب العزت سے معافی مانگی۔ آج اس خواب کو کئی مہینے گزر چکے ہیں مگر میں اس خواب کی ہولناکی ابھی تک اپنے دل او ردماغ میں محسوس کررہی ہوں۔ برائے مہربانی مجھے اس عذاب سے نجات دلانے میں میری مدد فرمائیں۔ خدا کے لیے میری مدد فرمائیں میں ایک عجیب قسم کی بے چینی میں مبتلا ہوں۔ ماشاء اللہ میری دو چھوٹی بچیاں بھی ہیں جو کہ میری بے چینی کی وجہ سے تنگ ہورہی ہیں۔ اپنا یہ خواب کسی کو بتانے سے بھی ڈر لگتا ہے۔ آج بڑی مشکل سے آپ کو یہ لکھ رہی ہوں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر رہے۔
1858 مناظر