• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162312

    عنوان: خواب میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم) کی قبر کے پاس سے کچھ اٹھا لینا

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا جیسے میں ریاض الجنة میں ہوں اور وہاں ایک ہی لائن میں تین یا چار قبریں ہیں۔ ریاض الجنة میں ویسے نہیں ہے جیسے کہ اصل میں ہے الگ طرح کی عمارت ہے۔ اس کی ایک قبر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر ہے اور ان کے کفن میں سے ان کے قدم مبارک نظر آ رہے ہیں۔ وہاں سے مجھے سبز قالین کا ٹکڑا ملتا ہے میں اسے اٹھا لیتی ہوں پر باہر آکر میں پریشان ہوتی ہوں۔ میں نے اجازت کے بغیر اٹھا لیا صبح اٹھنے کے بعد بھی دل بے چین ہی تھا ۔ براہ کرم، اس کی تعبیر بتادیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 162312

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1043-933/D=9/1439

    فرائض و واجبات کے اہتمام کے ساتھ درود شریف کی کثرت رکھیں، ان شاء اللہ روحانی فیوض حاصل ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند