• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 16069

    عنوان:

    میری بہن مطلقہ ہے۔ اس کی شادی میرے کزن کے ساتھ ہوئی تھی۔ میرے کزن کے والد میری ماں کے حقیقی بھائی ہیں اور اس کی ماں میرے والد کی حقیقی چھوٹی بہن ہے۔ میرے والد اپنی بہن سے بہت زیادہ محبت کرتے تھے ۔ اب طلاق کے بعد سے ہمارا اس گھرانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں نے ایک خواب دیکھا کہ میرے والد صاحب دوبارہ اس گھرانے کے ساتھ اچھے رشتہ میں ہیں۔ میں اپنے والد سے لڑتا ہوں کہ انھوں نے ہمارے گھر والوں کے ساتھ اتنا کچھ کیا ہے اور آپ دوبارہ ان کا تعاون کررہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ اس وقت غلطی پر تھے اور اب انھوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔ میں نے یہ خواب دو مرتبہ دیکھا ہے۔ ایک مرتبہ میں اس کو چھ سے دس بجے صبح کے وقت دیکھا اور دوسری مرتبہ اس سال پہلے رمضان کو سحری کے بعد ۔ برائے کرم مجھ کو اس کی تعبیر بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16069

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1490=1187/1430/ل

    خواب میں تعبیر کی طرف خود اشارہ موجود ہے، اللہ تعالیٰ کی ذات سے قوی امید ہے کہ دونوں گھرانوں میں حسب سابق پھر تعلقات استوار ہوجائیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند