• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155245

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ وہ قمیص کے بغیر تھے اور تہبند بندھا ہوا تھا

    سوال: میرے والد ۲۰/ اگست ۲۰۱۷ء کو انتقال کرگئے تھے، آج رات میں نے ان کو خواب میں دیکھا کہ وہ قمیص کے بغیر تھے اور تہبند بندھا ہوا تھا، میں ان سے گلے لگا اور پیچھے کچھ فیملی ممبر بھی تھے ، ہم زیادہ پریشان نہ تھے، اس کے بعد خواب ختم ہوا۔ تعبیر بتادیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 155245

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 82-64/H=1/1439

    اچھا خواب ہے تعبیر یہ ہے کہ آپ لوگ (زندہ متعلقین) ایصال ثواب اور دعاء کا اہتمام زیادہ کریں گے تو والد مرحوم کو عالَم برزخ کی راحتیں زیادہ نصیب ہوں گی۔ ان شاء للہ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند