• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 18897

    عنوان:

    خواب میں کتے دیکھنا

    سوال:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گھر پر ہوں اوراپنے ابو کے ساتھ ہوں ابو اپنے بھائی سے بات کررہے ہوتے ہیں کہ دو کتے آتے ہیں مجھ پر چڑھ جاتے ہیں، میں بھاگنے کی کوشش کرتی ہوں تو وہ میرے ہاتھ پر چڑھ جاتے ہیں ،یہاں تک کہ میرا پورا ہاتھ چیر دیتے ہیں ہاتھ سے گوشت الگ ہوجاتا ہے۔ میں اسی تکلیف میں ہوتی ہوں تو دیکھتی ہوں میرا ہاتھ ہرے رنگ کا ہوگیا ہے۔ لیکن میرے والد بے فکر ہوکر کہتے ہیں کہ کچھ نہیں ہوا اور میں بھی منع کرتی ہوں ڈاکٹر کے پاس جانے سے، لیکن جب تکلیف بڑھتی ہے تب میں ڈاکٹر کے پاس جاتی ہوں خالہ کی بیٹی کے ساتھ ۔ اس کی کیا تعبیر ہے؟

    جواب نمبر: 18897

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 110=105-2/1431

     

    اعمال صالحہ کی طرف سے توجہ ہٹانے اور اعمال سیئہ کے ارتکاب کی خاطر رغبت پیدا کرنے نیز دنیاوی زیب وزینت کی جانب مائل کرنے میں نفس وشیطان زور لگارہے ہیں ،یہ تعبیر ہے، اپنی اصلاح کی فکر ہمہ اوقات رکھئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند