• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 40744

    عنوان: بچے کی پیدایش

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بچہ دانی ہے اور کافی دیر سے ایسے ہی باہر رکھا ہوا ہے، تھوڑی دیر بعد میری بیوی آتی ہے اور اس بچہ دانی سے بچہ نکالنے کی کوشش کرتی ہے میں اپنے بیٹی کو کہتا ہوں کہ دیکھو اس میں سے بچہ نکلے گا . پھر میری بیوی اس بچہ دانی کو پھاڑ دیتی ہے ، کیوں کہ اس میں سے بچہ نہیں نکل رہا تھا، اس کو پھاڑنے سے اس میں سے ایک بچہ نکل آتا ہے، لیکن میرا خیال ہوتا ہے کہ وہ مر چکا ہے، پھر میری بیوی اسکو تھپتھپاتی ہے، تو مسکرا کر اپنی آنکھیں کھول دیتا ہے، وہ ایک لڑکا تھا، اور حقیقت میں میری دو بیٹیا ہیں، اور میری ایسی کوئی خواہش بھی نہیں ہے کہ میرا کوئی لڑکا ہونا چاہیے، براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 40744

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1288-806/L=9/1433 غالباً آپ کی بیوی کو لڑکے کی خواہش ہے اور اس کے لیے وہ غیرفطری عمل کے لیے بھی تیار ہے، آپ اپنی اہلیہ کو یہ سمجھائیں کہ وہ اللہ کے فیصلہ پر راضی رہے اور کوئی ایسا عمل نہ کرے جو خلافِ شرع ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند