• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 5342

    عنوان:

    مجھے استخارہ کے خواب کا جواب درکار ہے۔ میں نے دیکھا کہ میں ایک قدیم عمارت جو مٹیالے رنگ کی،بظاہر اچھی حالت میں ہے اس کی چھت پر بہت سارے لوگوں کے ساتھ چل پھر رہی ہوں۔ لوگوں کے چہرے واضح نہیں ہیں مگر مجھے لگتا ہے کہ میں ان سب کو جانتی ہوں۔ میں سب سے آگے چل رہی ہوں اورہر قدم پر ڈرتی ہوں کہ کہیں گر نہ جاوئں کیوں کہ پرانی عمارت ہے بوسیدہ ہوگی، لیکن دیکھنے میں نہیں لگتی، پھر ایک کمرے میں پہنچتے ہیں۔ میں زمین میں ایک پیٹی نما چوکور دروازہ کو چابی سے کھولتی ہوں، یہاں خواب ٹوٹ جاتاہے۔ استخارہ کی نیت اپنے شوہر کے پاس جانے سے متعلق تھی کہ میں ملک سے باہر اپنے شوہر کے یہاں جاؤں تویہ میرے لیے بہتر ہے یا نہیں۔ پریشانی یہ تھی کہ میرے سسرال والوں نے مجھے گھر سے نکال دیا ہے۔ باقی سسرال والے میرے شوہر کے ساتھ رہتے ہیں اور اتنی دور میرے ساتھ اللہ کے سوا کوئی بھی نہیں ہوگا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5342

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1077=795/ ھ

    ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ آپ اپنے شوہر کے پاس محرم کے ساتھ چلی جائیں جو خدشات ہیں وہ ان شاء اللہ آہستہ آہستہ سب ختم ہوجائیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند