• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 19075

    عنوان:

    جنت کے دروازوں کے نام کیا ہیں اور یہ کن لوگوں کے لیے مخصوص ہیں؟

    سوال:

    جنت کے دروازوں کے نام کیا ہیں اور یہ کن لوگوں کے لیے مخصوص ہیں؟

    جواب نمبر: 19075

    بسم الله الرحمن الرحيم

    مشکاة شریف، ص:۱۶۷ پر ایک حدیث ہے جس میں باب الجہاد، باب الصلاة، باب الصدقة، باب الریان، چار ابواب کا ذکر ہے اسی حدیث کے تحت مرقاة شرح مشکاة میں بروایت ابی ہریرہ حاکم کی حدیث منقول ہے جس میں باب الضحیٰ کا ذکر ہے اور ایک دوسری حدیث کے حوالہ سے باب التوبہ باب الکاظمین الغیظ والعافین عن الناس اور ایک باب الراضین کے نام سے باب کا ذکر آیا ہے، ان بابوں کے علاوہ اس حدیث میں جہاں ستر ہزار لوگوں کے بغیر حساب کتاب جنت میں داخل ہونے کا تذکرہ ہے، وہاں ایک اور باب کا نام آیا ہے [باب الأیمن] قاضی عیاض نے فرمایا شاید یہی (باب الأیمن) ہی آٹھواں باب ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند