• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 39916

    عنوان: جادو کا شبہ ہو تو بہشتی زیور حصہ نہم کے آخر میں جو عمل لکھا ہے اسے

    سوال: میں یہ پوچھناچاہتاہوں کہ کیا کالا جادو اور اثرات اور بندش کیا ہوتے ہیں؟تفصیل سے جواب دِیں۔ اور کیا اثرات اور بندش انسان پر خود بخود ہو جاتے ہیں یا یہ کوئی کرواتا ہے؟مہربانی کرکے تفصیل سے جواب بھیج دیں؟

    جواب نمبر: 39916

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1148-834/D=7/1433 یہ سب تفصیلات ہمارے علم میں نہیں ہیں، جادو کا شبہ ہو تو بہشتی زیور حصہ نہم کے آخر میں جو عمل لکھا ہے اسے اختیار کریں نیز ”منزل“ موٴلفہ حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب قدس سرہ روزانہ پڑھنے کا معمول بنالیں، ان شاء اللہ اثراتِ بد سے حفاظت رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند