• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600585

    عنوان: ابن العربی كی طرف منسوب ایك قول كی تحقیق

    سوال:

    عرض ہے کہ ڈاکٹر علامہ قادر لون اپنی کتاب"مطالعہ تصوف قرآن اور حدیث کی روشنی میں" میں صصفحہ نمبر۹۲۴پر محی الدین ابن العربی کے بارے میں امام ابن تیمیہ کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ ابن العربی کہتے تھے کہ وہ اللہ سے دو سال چھوٹے ہیں "انا اصغر ربی بسنتین" اس بات کی حقیقت کیا ہے ؟ کیا ابن العربی کے افکار وخیال ایسے تھے ؟ دوسرا یہ کہ امام ابن تیمیہ کے افکار و خیال بارے میں مفتیان اکرام کا کیا موقف ہے ؟

    جواب نمبر: 600585

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:195-181/L=3/1442

     ابن عربی کی طرف منسوب اس قول کی صراحت مجھے نہیں مل سکی؛ اس لیے اس سلسلے میں کچھ لکھنے سے معذور ہوں،جہاں تک علامہ ابن تیمیہ کا مسئلہ ہے تو وہ بڑے عالم گذرے ہیں اور انھوں نے دین اور علم دین کی زبردست خدمت کی ہے بالخصوص روافض کی تردید میں منہاج السنة کے نام سے بڑی شاندار کتاب لکھی ہے ؛البتہ بعض مسائل میں انھوں نے جمہور فقہاء ومحدثین اور علمائے امت سے اختلاف کیا ہے ؛لیکن جمہور امت نے ان کے تفردات کو قابلِ قبول نہیں سمجھا بلکہ بعض جلیل القدر علماء نے ان کی تردید میں کتابیں بھی لکھی ہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند