• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 36445

    عنوان: خواب کی نتبیر

    سوال: مفتی صاحب ، کچھ رات پہلے میری بہن نے خواب دیکھا تھا کی کوئی خاص جاننے والا آدمی\عورت پاخانہ کھا رہی ہے ، مہربانی کرکے تعبیر بتائے۔

    جواب نمبر: 36445

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 274=174-2/1433 پائخانہ کی تعبیر ”حرام مال“ سے کی گئی ہے، اس لیے خواب دیکھنے والے کو اپنے ذرائع آمدنی میں غور کرنا چاہیے، اگر شرعی ضابطہ کے مطابق کوئی ذریعہ آمدنی حرام ہو تو اسے ترک کرنے کی فکر کرنی چاہیے۔ نوٹ: خواب کی تعبیر میں دیکھنے والے کی دینی اور دنیوی حالت، اس کا معاشرہ اور شخصیات وغیرہ بھی پیش نظر رکھنا ضروری ہوتا ہے، اس لیے یہ ملحوظ رہے کہ مذکورہ تعبیر کی بنیاد پر کسی سے بدگمانی کرنا یا بغیر دلیل شرعی کے کوئی قطعی حکم لگانا جائز نہیں۔ کبھی احوال واقعیہ کی بنا پر تعبیر مختلف بھی ہوجاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند