• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 25085

    عنوان: کیا کسی شخص کو یہ معلوم ہوسکتاہے کہ تیس دن پہلے رمضان کا چاند 29/ دن کا ہوگا یا 30/ دن کا؟اور ایسا شخص جھوٹا ہے یا سچا ؟اگر یہ سچا ہے توکیا یہ علم غیب ہوگا یانہیں؟

    سوال: کیا کسی شخص کو یہ معلوم ہوسکتاہے کہ تیس دن پہلے رمضان کا چاند 29/ دن کا ہوگا یا 30/ دن کا؟اور ایسا شخص جھوٹا ہے یا سچا ؟اگر یہ سچا ہے توکیا یہ علم غیب ہوگا یانہیں؟

    جواب نمبر: 25085

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1379=1095-10/1431

    سورج چاند اور زمین کی گردش کے حساب سے یہ علم ہوسکتا ہے کہ کسی آنے والے مہینے میں نئے چاند کا وجود کس وقت اور کس تاریخ میں ہوگا، لیکن اس علم پر اسلامی عبادات مثلاً رمضان، حج وغیرہ کا مدار نہیں رکھا گیا ہے، بلکہ عبادات کا مدار چاند کی روٴیت پر رکھا گیا کہ جب چاند لوگوں کو نظر آجائے (مطلع صاف ہونے کی صورت میں بہت سارے لوگوں کو نظر آنا ضروری ہے اور ابر آلود ہونے کی صورت میں دو عادل آدمیوں کی شہادت سے بھی فیصلہ ہوجاتا ہے۔) روٴیت یا شہادت سے چاند کا ثبوت ہوجانے پر نئے مہینہ کی پہلی تاریخ شرعاً مانی جائے گی، لہٰذا روٴیت سے پہلے حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ فلان دن سے رمضان شروع ہوگا، اب کہنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند