• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 4000

    عنوان:

    کیا کھجور کی گٹھلی مقدس ہے؟ اس کو کہاں پھینکنا چاہئے؟

    سوال:

    کیا کھجور کی گٹھلی مقدس ہے؟ اس کو کہاں پھینکنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 4000

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 682/ ب= 571/ ب

     

    کھجور کی گٹھلی کا مقدس ہونا کسی حدیث میں ہماری نظر سے نہیں گذرا، البتہ مدینہ طیبہ کی کھجور کی گٹھلی کے بارے میں بعض عاشقانِ رسول بزرگوں کا عمل پڑھا ہے کہ وہ گٹھلی کا سفوف بناکر اسے پھانک لیا کرتے تھے۔ لیکن کوئی شرعی حکم نہیں دیکھا کہ کھجور کھاکر گٹھلی کہاں پھینکنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند