متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 601813
خواب میں سونے کا ہار لینا
میں نے خواب دیکھا کہ مجھے میری بیوی ایک بہت خوبصورت اور مہنگا سونے کا ہار دیتی ہے اور میں وہ ہار کے کر بھاگنا شروع کر دیتا ہوں کیونکہ لوگ اس ہار کو لینے کے لیے میرے پیچھے ہوتے ہیں۔وہاں ایک درخت کا سہارا لیے ہوئے میں چھپ جاتا ہو اسی دوران میری آنکھ کھول جاتی ہے اور فجر کا وقت ہوتا ہے۔
جواب نمبر: 60181302-Jan-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 428-314/B=05/1442
اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو دنیا میں خوشحالی نصیب ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جناب مولانا صاحب ایک دیوبندی عالم تحقیق کرکے اہل حدیث ہوگئے۔ انھوں نے بتایا کہ ہمیں حدیث کی کتاب صرف ایک سال پڑھائی جاتی ہے (دورہ حدیث) اور ہمیں حدیث کیسے سمجھ میں آسکتی ہے۔ ہمیں اساتذہ بتاتے تھے کہ رفع یدین کی حدیث صحیح ہے لیکن ہمارا مذہب حنفی ہے اور ہم مقلد ہیں، تو ہمارا عمل اس پر ہو گا۔ کیا یہ سنت سے مخالفت نہیں کہ اپنے مذہب کی خاطر سنت کو چھوڑ دیا جائے۔ (۲)بچے کو دودھ پلانے کی عمر قرآن کے مطابق دوسال ہے۔ جب کہ فقہ حنفی میں امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ کے نزدیک دو سال چھ ماہ ہے۔ کیا یہ قرآن کے خلاف نہیں؟ ان سوالوں کا جواب دیں۔
1738 مناظرخواب میں کتے کو زخمی دیکھنا
2202 مناظر