• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 68989

    عنوان: کی ماں کو مَمّا (Mamma) کہنا !

    سوال: (۱) بچے کی ماں کو مَمّا (Mamma) کہہ کر آواز دینا کیسا ہے؟ کیا بچہ ماں کو اسلامی شریعت سے مَمّا (Mamma) کہہ کر آواز دے سکتا ہے یا نہیں؟ (۲) کیا بیوی اپنے شوہر کو اُس کے نام سے مخاطب کر سکتی ہے؟ اگر ہاں تو کیا یہ سنت ہے کوئی کوئی کہتا ہے کہ یہ سنت ہے۔

    جواب نمبر: 68989

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1252-1266/N=11/1437

    (۱) : انگریزی زبان میں مما کے معنی: ماں (والدہ) کے آتے ہیں (آکسفورڈ انگلش عربی ڈکشنری۱: ۷۴۱) ؛ اس لیے ضرورت پر بچہ ماں کو مما کہہ کر پکارسکتا ہے، جائز ہے، البتہ اسلامی اور دینی معاشرہ میں ماں کے لیے جو لفظ استعمال کیا جاتا ہو، اس کا استعمال بہتر ہوگا۔
     (۲) : بیوی کا اپنے شوہر کو اس کا نام لے کر مخاطب کرنا خلاف ادب اور مکروہ ہے، اسے سنت کہنا غلط ہے، یکرہ أن یدعو الرجل أباہ والمرأة زوجھا باسمہ کذا فی السراجیة (الفتاوی الھندیة، کتاب الکراھیة، الباب الثاني والعشرون في تسمیة الأولاد وکناھم والعقیقة ۵: ۳۶۲، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند