• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 609299

    عنوان: بیع معدوم کی رقم سے خیرات کرنا کیسا

    سوال:

    سوال : باغ میں آم آنے سے پہلے بیچے گئے پھلوں کی رقم سے خیرات صدقہ حج اور زکواة دی جاسکتی ہے ؟ اور ساتھ میں ثواب کی نیت بھی ہو تو کیا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 609299

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 837-663/7/1443

     باغ میں پھل آنے سے قبل ہی ان كو فروخت كرنا ناجائز اور یہ بیع باطل ہے ‏، اس كی آمدنی ناجائز ہے ‏، اس كو اصل مالك كولوٹانا ضروری ہے ‏، خاص اس آمدنی سے صدقہ ‏، خیرات ‏، زكاۃ وغیرہ كرنا اور ان سے ثواب كی امید ركھنا درست نہیں۔«وبيع الثمار ‌قبل ‌الظهور لا يجوز بالإجماع»«البناية شرح الهداية» (8/ 37)«ولا ‌حكم ‌لهذا ‌البيع ‌أصلا؛ لأن الحكم للموجود ولا وجود لهذا البيع»«بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع» (5/ 305)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند