• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166932

    عنوان: مکروہ تحریمی کسے کہتے ہیں؟

    سوال: میرا نام شیخ وقار احمد ہے اور میں بحریہ ٹاون میں کام کرتا ہوں۔ مجھے آپ سے ایک سوال یہ پوچھنا تھا کہ مکروہ تحریمی کسے کہتے ہیں؟

    جواب نمبر: 166932

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 253-167/SN=3/1440

    احکام شرعیہ کے مختلف مراتب ہیں، ان میں سے ایک مکروہ تحریمی ہے، یہ حرام کے قریب ہوتا ہے، عمل کے باب میں مکروہ تحریمی اور حرام تقریباً برابر ہوتے ہیں، یعنی جس طرح حرام سے بچنا ضروری ہوتا ہے، اسی طرح مکروہ تحریمی سے بچنا ضروری ہے، جانب منع میں مکروہ تحریمی ایسا ہی ہے جیسا کہ جانب جواز میں ”واجب“ ؛ کیونکہ واجب بھی قریب بہ فرض ہوتاہے اور دونوں پر عمل کرنا ضروری ہوتاہے۔ قولہ ومکروہہ ہو ضد المحبوب؛ قد یطلق علی الحرام ․․․․ وعلی المکروہ تحریماً وہو ما کان إلی الحرام أقرب ویسمیہ محمد حراما ظنیاً الخ (درمختار مع الشامی: ۱/۲۵۷، ط: زکریا) والمکروہ فی ہذا الباب نوعان: أحدہما مایکرہ تحریماً ․․․․ وذکر أنہ فی رتبة الواجب لایثبت إلا بما یثبت بہ الواجب یعنی بالأمر الظني الثبوت أو الدلالة الخ (درمختار مع الشامی: ۹/۴۸۶، ۴۸۷، ط: زکریا) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند