• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 6590

    عنوان:

    کچھ دن پہلے میں نے خواب میں دیکھا کہ میں خانہ کعبہ میں ہوتا ہوں، پھر حجر اسود کو بوسہ دیتا ہوں اور ایک دعا مانگتا ہوں (جو کہ میں حقیقت میں ہر نماز کے بعد بھی مانگتا رہتا ہوں) اور جب میں حجر اسود کو بوسہ دے رہا ہوتا ہوں تووہاں پہ جتنے لوگ ہوتے ہیں وہ سب پیچھے ہٹ جاتے ہیں اور میں بغیر کسی پریشانی کے بوسہ دیتا ہوں۔ پھر تھوڑی دیر بعد مجھے پیشاب آتا ہے تو میں نزدیک ہی ایک بیت الخلاء میں پیشاب کرنے کے لیے جاتا ہوں اور کھڑا ہوکر پیشاب کرتا ہوں۔ پیشاب تو میں بیت الخلاء میں کرتا ہوں لیکن مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں نے نماز کی صفوں میں پیشاب کردیا ہے اور اخیر میں مجھے تھوڑا تھوڑا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہاں کعبہ شریف کے پاس کوئی مسجد تعمیر ہورہی ہے لیکن یہ آخری احساس کافی معدوم ہوتا ہے۔ پھر مجھے اچانک ایسا لگتا ہے کہ میں وہاں سے کچھ فلم خرید رہا ہوں۔ ایک اور بات کہ وہاں پر کعبہ شریف میں میرے ساتھ میرے اہل خانہ بھی ہوتے ہیں۔ خاص کرکے میری بڑی بہن کہ شکل تو مجھے صاف دکھائی دیتی ہے۔ برائے کرم اس کی تعبیر عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6590

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1327=1141/ ب

    یہ اِدھر اُدھر کے منتشر بھٹکے ہوئے خیالات ہیں، ان کی کوئی تعبیر نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند