• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 19381

    عنوان:

    مسجد نبوی میں نماز میں موبائل فون بجنے لگا

    سوال:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میں مسجد نبوی عليه الصلاة والسلام میں نماز ادا کرنے کے لیے پہلی یا دوسری صف میں کھڑا ہوں اور میرے ساتھ میرا دوست بھی کھڑا تھا تکبیر سے پہلے میرے دوست کے موبائل پر گانا بجنے لگا۔ امام گانے کے بند ہونے تک انتظار کرتارہا۔ آگے یاد نہیں۔ برائے مہربانی تعبیر بتادیں۔ یاد رہے کہ یہ خواب میں نے رات کے آخر ی آدھے حصہ میں دیکھا۔

    جواب نمبر: 19381

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 202=192-2/1431

     

    ادائے عبادات نیز حقوق اللہ وحقوق العباد میں کوتاہی عام ہے، یہ تعبیر ہے اور تنبیہ اس پر ہے کہ موبائل کا بغیر ضرورت اور گناہ میں استعمال عبادات کے خشوع خضوع اور روح کو فنا کردیتا ہے، اللہ پاک سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند