• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169078

    عنوان: تسبیحات كا انگلیوں پر گننا؟

    سوال: انگلیوں پر ذکر کی گنتی یعنی عقد انامل کی شرعی حیثیت کیا ہے جو ایک سے لیکر دس ہزار تک وہ جو گنتی کا خاص طریقہ ہے ؟بینوا توجروا

    جواب نمبر: 169078

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:711-690/L=7/1440

    فی نفسہ انگلیوں پر تسبیح پڑھنا جائز ہے، حدیث میں اس کا حکم ہے۔ عن یسیرة رضي اللہ عنہا وکانت من المہاجرات قالت: قال لنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ”علیکن بالتسبیح والتہلیل والتقدیس واعقدن بالأنامل فإنہن مسوٴولات مستنطقات ولا تغفلن فتنسین الرحمة“ (مشکاة المصابیح: ۲۰۲، باب ثواب التسبیح والتحمید) اس کے علاوہ جو گنتی کا خاص طریقہ ہے یہ یاددہانی کے لیے ہے اور اس طور پر شمار کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند