• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 610596

    عنوان: لقطہ كے بیچنے كا حكم 

    سوال:

    سوال : اگر کسی کو راستے میں کوئی چیز ملے اور وہ اس کو بیچ رہا ہے تو کیا اس کا خریدنا جائز ہے؟ (اس صورت میں کہ ہم کو معلوم ہے کہ اس نے مال کو اس کے مالک تک پہونچانے کی کوشش نہیں کی )

    جواب نمبر: 610596

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1122-785/H=08/1443

     گری پڑی چیز مل گئی اور اس نے اٹھالی تو اٹھانے والا مالك نہ ہوگا نہ ا س كو بیچنا جائز ہے نہ ہی خریدنا اس سے جائز ہے۔ صور ت مسئولہ میں جب آپ كو معلوم ہے كہ اس نے مالك تك پہونچانے كی كچھ كوشش نہیں كی اور وہ بیچ رہا ہے تو آپ كو اس سے خریدنا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند