• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 152951

    عنوان: میں نے خواب دیکھا کہ میں بچہ جن رہاہوں

    سوال: اللہ سے امیدکرتاہوں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ،میرانام محمدہاشم ہے ،میں حافظ ہوں، صوم و صلات کا پابندہوں، میری بیوی کاآپریشن کرکے بچے دانی نکال دی گئی ہے ،بچے دانی خراب ہوگئی تھی، اس وقت میں نے خواب دیکھا کہ میں بچہ جن رہاہوں، میرے ساتھ میں میری ماں اور بہن ہیں ،ان سے میں کہہ رہاہوں بچے کے سرکے بال نکال کربال کے برابرصدقہ کردو۔ واضح رہے کہ میری بیوی کواب بچے نہیں ہوں گے ۔ برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر بتائیں۔ آپ کا مشکور ہوں گا۔

    جواب نمبر: 152951

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1162-1113/B=11/1438

    یہ خواب اسی طرف ا شارہ کررہا ہے کہ آپ کو كوئى نعمت حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند