• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 66541

    عنوان: زمزم کا پانی بورنگ میں ڈالنا

    سوال: اگر کسی گہر میں بورنگ کی جارہی ہو اور گہر کے لوگ اس میں برکت کے لیے زمزم ڈالدیں تو کیسا ہے ؟ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ زمزم کی توہین ہے کیونکہ وہ پانی باتھ روم، غسل خانے اور کچن کے بیسن غرض ہر جگہ جائے گا اور استعمال ہوگا اور اس کی وجہ سے زمزم کی توہین ہوگی کیونکہ زمزم کا ایک قطرہ بہی اگر عام پانی میں ملا دیا جائے تو اس پورے پانی میں زمزم والے صفات پیدا ہوجاتے ہیں۔ (نوٹ : یہ صفات والی بات کو اب سائنس بہی مانتی ہے اور سائنس دانوں نے تجربات کر کے بہی دیکہے ہیں )

    جواب نمبر: 66541

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1091-1169/L=11/1437 برکت کی نیت سے زمزم کا پانی بورنگ میں ڈال دینے میں مضائقہ نہیں، اس میں زمزم کی توہین نہیں ہے، آدمی زمزم کا پانی پیتا ہے اور وہ مختلف راستوں سے باہر آتا ہے لیکن کوئی اس کو زمزم کی توہین نہیں سمجھتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند