• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 67710

    عنوان: اسکول یونیفارم پر غیروں کے دیوی دیوتا کی تصویر

    سوال: حضرت، میرا سوال ہے کہ میری بیٹی اسکول جاتی ہے، اسکول کے یونیفارم پر غیروں کے دیوی دیوتا کی ایک تصویر ہوتی ہے اور کتابوں کو مجلد کروانے کے لئے وہ جو پیپر دیتے ہیں اُس میں بھی ایسی تصویریں ہوتی ہیں، کیا ایسے کپڑے پہننا صحیح ہے؟ کیا کتابوں کو اس طرح مجلد کروانا صحیح ہے؟ اور ٹائی بھی اسکول میں دیتے ہیں، کیا ٹائی استعمال کرسکتے ہیں؟ اور کپڑے بھی ایسے ہوتے ہیں کہ ہاتھ کے کہنیوں تک ہی ہوتے ہیں اور گھٹنوں کے تھوڑا نیچے تک ہی وہ کپڑے ہوتے ہیں، کیا ایسے کپڑے پہننا صحیح ہے؟ اور لڑکے کے لئے ستر میں گھٹنے بھی شامل ہیں یا صرف گھٹنوں کے اوپر تک؟ او رجب ہم ایسے کپڑے پہنتے ہیں تو ہمارے عقیدے میں فرق آئے گا؟

    جواب نمبر: 67710

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1076-1086/H=10/1437 مذکور فی السوال یونیفارم پہننا اور پہنانا حرام ہے بالخصوص لڑکیوں کو پہننااور پہنانا مزید بہت سی شناعت و قباحت بر مشتمل ہے، اس طرح کے یونیفارم اور لباس کے اختیار کرنے سے اعمال و عقائد کے خراب ہوجانے کا بھی سخت اندیشہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند