• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 177982

    عنوان: احساس کمتری اور اعصابی تناوَ یعنی ڈپریشن كا علاج كیا ہے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ احساس کمتری اور اعصابی تناوَ (ڈپریشن ( اگر انتہائی درجہ کو پہنچ جائے تو اسلامی اور شرعی نقطہ نظر کے مطابق اس کا علاج کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 177982

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 746-593/D=08/1441

    طبی علاج حکیم اور ڈاکٹر سے معلوم کیاجائے۔ نفسیاتی علاج یہ ہے کہ (۱) جذبات پر قابو رکھا جائے۔ (۲) صبر سے کام لیا جائے۔ (۳) زیادہ سوچنے سے بچا جائے۔ (۴) اپنے کو کسی مباح کام میں مشغول رکھا جائے۔ (۵) درود شریف کی کثرت کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند