متفرقات
>>
دیگر
سوال نمبر: 33986
عنوان: میں نے والد سب کو خواب میں دیکھا ۔ ایک بڑی گاڑی ہے، اس میں سامان ہے، میرے بھائی نے کہ میں ابو کو لاؤں․․․ میں سوچ رہی ہوں کہ ابو تو نہیں آسکتے․․․․ انہوں نے کہا میں لاتاہوں․․․وہ پیچھے بیٹھ گئے اور بہت تیزی سے ابوکو لائے ․․․ ابو مسکرارہے ہیں۔ آنکھ کھل گئی۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔
سوال: میں نے والد سب کو خواب میں دیکھا ۔ ایک بڑی گاڑی ہے، اس میں سامان ہے، میرے بھائی نے کہ میں ابو کو لاؤں․․․ میں سوچ رہی ہوں کہ ابو تو نہیں آسکتے․․․․ انہوں نے کہا میں لاتاہوں․․․وہ پیچھے بیٹھ گئے اور بہت تیزی سے ابوکو لائے ․․․ ابو مسکرارہے ہیں۔ آنکھ کھل گئی۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔
جواب نمبر: 3398601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 1789=1100-11/1432
اگر صوم وصلاة اور دیگر احکام شرع کے پابند تھے تو تعبیر خواب کی یہ ہے کہ ان شاء اللہ آخرت میں ان کی حالت اچھی ہوگی۔ ان کے لیے کچھ ایصالِ ثواب عباداتِ مالیہ وبدنیہ کے ذریعہ کردیں اور آپ بھائی بہن خود احکام شرع کی پابندی، گناہوں سے اجتناب کا اہتمام کریں، تاکہ آخرت میں سب کو ایک دوسرے سے مل کر سرخ روئی حاصل ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند